موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی مد کریں:چین

ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانس کی مد میں سالانہ 100بلین ڈالردینے کے اپنے وعدے پورے نہیں کر سکے ، چن ژی ہوا 
گوانگ چو(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کی مالی، تکنیکی اور دیگر معاونت فراہم کرنی چاہیے،ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانس کی مد میں سالانہ 100 بلین ڈالر فراہم کرنے کے اپنے وعدے پورے نہیں کر سکے ہیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کے محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام فنانسنگ میکانزم اینڈ کاربن فنانس پر بیلٹ اینڈ روڈ استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے سیمینار گوانگچو میں اختتام پذیر ہوا۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فنانس اور سرمایہ کاری میں چین کے تجربے اور وسائل کو پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، لاس، کمبوڈیا اور ہونڈوراس سمیت 13 ممالک کے 21 عہدیداروں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج اسٹریٹجی اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژی ہوا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کی مالی، تکنیکی اور دیگر معاونت فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد کرسکیں۔