اوٹاوا (آئی این پی )مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیری پوٹر سیریز کے ولن والڈی مارٹ کہنے والے مارک کارنی کو جسٹن ٹروڈو کی جگہ کینیڈین وزیراعظم کے لیے پسندیدہ امیدوار قرار دیا جارہاہے ۔ میڈیارپو رٹس کے مطابق کینیڈین لبرل پارٹی کی نئی قیادت کے لیے جسٹن ٹروڈو کی جگہ متوقع امیدواروں میں سب سے آگے نظر آنے والے مارک کارنی نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک پرانے بیان کی طرف نشاندہی کروائی ہے، جس میں انہوں نے ٹرمپ کے تبصروں کا موازنہ ہیری پوٹر سیریز کے ولن والڈی مارٹ سے کیا تھا۔