کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے، مارک کارنی

 دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے
 معاشی انضمام کو دبائو کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجا رہا ہے:کینیڈین وزیراعظم
 ڈیوس(آئی این پی) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ممکنہ امریکی  ٹیرف ناقابل قبول ہیں، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔مارک کارنی کا کہنا تھا کہ معاشی انضمام کو دبائو کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجا رہا ہے، ہم مذاکرات کی میزپر نہیں ہوں گے تو فیصلوں کی زد میں ہوں گے۔