بیجنگ (یواین پی) چین کی وزارت خارجہ کیمطابق،چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی چودہ سے سترہ جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔پیر کے روز وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے اسی روز یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال سے، فریقین کی مشترکہ کوششوں سے، چین-کینیڈا تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کارنی کا یہ دورہ آٹھ برس کے بعد کسی کینیڈین وزیرِاعظم کا پہلا دور چین ہو گا