بیجنگ (یواین پی)چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے چین۔کینیڈا تعلقات میں بہتری کا نیا آغاز ہوا۔ دونوں فریقوں کو تاریخ، عوام اور عالمی برادری کے سامنے ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے چین۔کینیڈا نئے طرز کی اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے