عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی

رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلئے 78ملین،پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ کیلئے 30ملین ڈالر کی منظوری دی گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے108ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 30ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔