رقم پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی:اے ڈی بی کا اعلامیہ
اسلام آباد(آئی این پی )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق رقم پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، پاکستان میں انشورنس کوریج بڑھانے اور مالی تحفظ مضبوط بنانے کا منصوبہ ہے، انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت نجی شعبے کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق اصلاحات سے معیشت مزید مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا،