بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑا تھا‘بھارتی حکومت نے آپریشن کی ناکامی کے بعد عہدے سے ہٹادیا‘لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نئے سربراہ مقرر
افسروں اور جوانوں کی سیکیورٹی خدشات اور مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں پر تنقید ، سوالات کے انبار لگا دیئے،نئے نادرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا‘ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دو یونٹوں میں جھڑپ ہوئی
نئی دہلی‘سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں) پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا گیا ‘نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی "کونسلنگ’’ کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مودی سرکار نے پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دیا ۔ بھارتی حکومت نے آپریشن کی ناکامی کے بعد جنرل کمار کو عہدے سے ہٹا دیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جس پر مودی سرکار کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ اس انکار کے بعد بھارتی فوج کا حکومتی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا اور مودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے سومنات ہال سرینگر آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی جن کے حوصلے پست اور خوف زدہ تھے۔افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی خدشات اور مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کے انبار لگا دیئے۔بھارتی فوج کے افسران نے لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو بتایا کہ کشمیری مسلمانوں میں بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔جب نئے نادرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے ملاقات میں اپنے افسران کو اگلے مورچوں پر جانے کی ہدایت کی تو حیران کن ردعمل سامنے آیا۔انڈین آرمی آفیسرز نے صاف انکار کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ اگر آپ ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سیکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے افسروں اور جوانوں کو مطمئن نہ کرسکے اور شدید مایوسی کے عالم میں واپس لوٹ گئے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گشت کے دوران غلط فہمی میں 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔ اس جھڑپ میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں بڑھتی ہوئی بوکھلاہٹ اور اندرونی خلفشار کا مظہر ہے۔