سیکرٹری جنرل ریاض میں قائم کئے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے :ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا،پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو ہلال امتیاز(ملٹری) سے بھی نوازا ہوا ہے۔ نعمان محمود پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جس کے بعد دسمبر 2019 میں پشاور کور کا کمانڈر مقرر کیا گیا