اڈیالہ جیل کے قریب علاقہ میدانِ جنگ بن گیا،جھگڑا ڈی آئی خان سے آ ئے کارکن کی آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا
ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے،وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ ہوا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے۔ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تاہم ان کی پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے۔کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔جھگڑا ڈی آئی خان سے آ ئے کارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ ہوا۔