میرانشاہ میں طالبان کے دھڑے نور ولی گروپ نے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پر حملہ کیا
میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے دھڑے نور ولی گروپ کے حافظ گل بہادر گروپ کے میران شاہ مرکز پر خودکش حملے میں جیش عمری گروپ کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق 13 اور 14 نومبر 2024ء کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہوگئے، دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق جبکہ جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔