واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔دی اٹلانٹک کو ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں