امریکہ کی تاریخ کا عظیم ترین صدر ہوں:ڈونلڈ ٹرمپ

  ایران سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی  ،معاشی دبا ئومزید بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ملکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قراردے دیا اور کہاہے   ایران سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، نہ ہی امریکا  تہران سے ملاقات کا ارادہ رکھتا ہے، تہران کیخلاف معاشی دبا ئومزید بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے،انتظامیہ   ایران سے روابط رکھنے والے چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کسی نیٹو رکن ملک پر حملہ نہیں کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی  صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدور کی تصاویر کی ایک فہرست جاری کی جس میں انہوں نے خود کو امریکا کی تاریخ کا سب سے عظیم ترین صدر قرار دیا۔