ایرانی وزیر کہتا ہے ہماری کوئی معیشت نہیں ، ہمارے پاس تیل بھی نہیں‘آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کوئی نہیں جانتا ایران کو کون چلا رہا ہے؟،آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے،گزشتہ چند روز میں لاکھوں بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے۔ میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کو اب آٹھ ماہ ہو چکے ہیں، ایران کے رہنما مارے جا چکے ہیں ، ان کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جا چکا، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر ملک کو کون چلا رہا ہے؟۔ایران کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جا چکا ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی روز 28 فروری کو ختم کیا گیا تھا، ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم وہ بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آئے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی وزیرِ تیل نے ابھی استعفی دے دیا ہے اور کہا کہ عہدیدار نے ان سے کہا کہ ہماری کوئی معیشت نہیں، ہمارے پاس تیل نہیں، ہمارے پاس کچھ بھی نہیں