بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، کسی سے معذرت نہیں کی :محسن نقوی

لاہور(آئی  این پی )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے  بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے ،میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر ایسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا، کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے،نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے،نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔اے سی سی صدرکی حیثیت سے فائنل والے دن ٹرافی دینے کیلئے تیارتھا اوراب بھی تیار ہوں،وہ واقعی چاہتے ہیں،تو وہ اے سی سی کے دفتر آئیں اور مجھ سے ٹرافی وصول کریں،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔محسن نقوی نے کہا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے،میرے خلاف گھنائو نی سازش ہے،بھارتی میڈیاکامقصد صرف اپنے لوگوں کوگمراہ کرنا ہے