اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام لگانے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان کا معاملہ استحقاق کمیٹی بھیج دیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر ایک سینیٹر کی عزت ہے تو چیئرمین پی ٹی اے کا معاملہ استحقاق کمیٹی بھیجیں، جس طرح کل ایک سینیٹر کے ساتھ رویہ اپنایا گیا وہ سینیٹ کی توہین ہے۔