ایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریر پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

پشاور(خصوصی رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں امریکا کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدے پر کی گئی تقریر پر وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ ایمل ولی خان نے ایکس پراپنی پوسٹ میں لکھاکہ میں کھلے عام تنقید کرسکتا ہوں تو مجھ میں اتنی ہمت بھی ہے کہ اپنی غلطی پر معافی بھی مانگوں، اگر میرے اندازے اس معاہدے کے بارے میں غلط ثابت ہوئے تو میں معافی چاہتا ہوں۔