پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو اہم پیغام جاری کردیا۔
سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں 4 اکتوبر کے حوالے سے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تیاری پکڑیں، میں تیار ہوں۔‘وزیراعلیٰ کے مختصر پیغام کو پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے مجوزہ لانگ مارچ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔