وزیراعلیٰ ہاؤس میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ , سہیل آفریدی نے حلف سے پہلے ہی اہم افسران کو ہٹا دیا

وزیراعلیٰ ہاؤس میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ , سہیل آفریدی نے حلف سے پہلے ہی اہم افسران کو ہٹا دیا

اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ محمد عابد مجید کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اسی اعلامیے کے تحت گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل سہیل آفریدی نے چیف سیکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں اہم عہدوں پر بدھ کی رات تک کسی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
نئے وزیراعلیٰ کے ممکنہ انتظامی فیصلوں کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرگرمیاں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں جبکہ بعض افسران نے اپنی ممکنہ تبدیلیوں کے خدشے کے پیش نظر اہم فائلوں کو فوری طور پر دفاتر سے ہٹانا شروع کر دیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق سہیل آفریدی کا حلف سے قبل افسران کو ہٹانے کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ نئی صوبائی حکومت میں انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل متوقع ہے۔