لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمے میں ملزم فیصل شبیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

جسٹس عبہر گل خان نے ملزم فیصل شبیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک احد اعوان نے عدالت میں دلائل دیے۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل شبیر فیصل آباد میں ایک شپنگ کمپنی کے دفتر میں بطور مینیجر کام کرتا تھا، جبکہ مقدمے کی مدعی خاتون بھی اسی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ وکیل کے مطابق خاتون کو کمپنی سے نکالے جانے پر ملزم سے رنجش تھی، جس کے باعث اس نے مبینہ طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ملزم کے وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی اور فیصل شبیر 22 جون سے قید ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم فیصل شبیر کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔