ماسکو: پاکستان کی 14 سالہ کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے ماسکو میں منعقدہ انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان نے عالمی مقابلے میں انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ مقابلہ کیا اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے تیسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔عالمی مقابلے میں قومی پرچم بلند کرنے پر روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عسوہ مرجان سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ عسوہ مرجان نے کم عمری میں شاندار پرفارمنس دے کر سب کے دل جیت لیے ہیں، ان کی کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔عسوہ مرجان اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں اور کم عمری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔