فیفا ورلڈکپ کے بعد شہرت نے کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزینہا کو پریشان کر دیا

فیفا ورلڈکپ کے بعد شہرت نے کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزینہا کو پریشان کر دیا

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیپ ورڈی کی شاندار کارکردگی میں اہم کردار ادا کرنے والے 41 سالہ گول کیپر ووزینہا نے اعتراف کیا ہے کہ اچانک ملنے والی شہرت نے ان کی نجی زندگی کو متاثر کردیا ہے۔

اسپین کے خلاف میچ میں ووزینہا نے 7 شاندار سیوز کیے اور دفاعی چیمپئن کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ان کی کارکردگی کو عالمی سطح پر توجہ ملی۔ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ووزینہا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 56 ہزار سے بڑھ کر 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔تاہم ووزینہا کا کہنا ہے کہ شہرت کے ساتھ ملنے والی غیر معمولی توجہ نے ان کا سکون چھین لیا ہے۔ ان کے مطابق اب وہ ریسٹورنٹ جائیں یا گھر سے باہر نکلیں تو لوگ تصاویر اور آٹوگراف کے لیے انہیں گھیر لیتے ہیں، جبکہ بعض افراد ان کی ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔گول کیپر نے واضح کیا کہ اگر انہیں اپنی موجودہ اور سابقہ زندگی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے تو وہ پہلے والی زندگی کو ترجیح دیں گے۔ورلڈکپ کے بعد ووزینہا نے چلی کے کلب کولو کولو سے معاہدہ کیا، تاہم ان کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔حالیہ بین الاقوامی میچ میں مالی کے خلاف ان کی ایک غلطی پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔