گول کیپر نے دو پنالٹیز پر گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچا لیا

گول کیپر نے دو پنالٹیز پر گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچا لیا

نیدرلینڈز: سابق ڈچ اسٹار ڈیفنڈر رونالڈ کومان کے بیٹے اور گول کیپر رونالڈ کومان جونیئر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیل اسٹار کو شکست سے بچا لیا۔

ایریڈیویسی کے کیمبور کے خلاف میچ میں کومان جونیئر نے دونوں گول پنالٹی پر اسکور کیے، جس کے باعث ٹیل اسٹار نے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔31 سالہ گول کیپر نے 63ویں منٹ میں پہلی پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا۔ اس وقت ٹیل اسٹار 22ویں منٹ میں ایک کھلاڑی کے اخراج کے بعد 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔کومان جونیئر کی دوسری پنالٹی میچ کے انجری ٹائم کے 11ویں منٹ میں آئی، جسے انہوں نے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو ایک قیمتی پوائنٹ دلا دیا۔رونالڈ کومان جونیئر اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی پنالٹی پر گول کرکے ٹیل اسٹار کو ریلیگیشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔اس شاندار کارنامے کے ساتھ وہ ایریڈیویسی کے ایک میچ میں دو گول کرنے والے پہلے گول کیپر بھی بن گئے ہیں۔