انگلینڈ کو دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر

انگلینڈ کو دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر

انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے۔

جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ وہ سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔انجری کے باوجود جوز بٹلر نے کچھ دیر تک بیٹنگ جاری رکھنے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔ انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ اس وقت ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے۔بٹلر کی عدم موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔ کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی تھی۔انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی انجریز ورلڈ کپ سے قبل متبادل کھلاڑیوں کی صلاحیتیں جانچنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔برینڈن میک کولم کے مطابق ٹیم کو مستقبل میں ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔