صنعتی زمین کا لیز ریٹ بڑھا کر برآمدات اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
لاہور (زیڈ این این ) پنجاب حکومت نے صنعتی زمین سستے داموں دینے کا دور ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی لیز پالیسی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پالیسی کا مقصد زمین کی اصل ویلیو کے مطابق قیمتوں کا تعین، سنجیدہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔نئی پالیسی کے تحت صنعتی اسٹیٹس میں فی ایکڑ لیز ریٹ 43 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 25 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ لیز ریٹ میں ہر سال 5 فیصد اضافہ ہوگا اور پرانا رعایتی طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کے لیے دو سال میں فی ایکڑ 15 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔پالیسی کے مطابق زمین الاٹ ہونے کے چھ ماہ کے اندر تعمیر کا آغاز اور 24 ماہ میں فیکٹری کا فعال ہونا ضروری ہوگا