دودھ 240، دہی 300روپے کلو فروخت

  30 سے 70 روپے فی لیٹر اضافی وصول کیے جا رہے ،شہریوں کا حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ  
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )حکومت پنجاب کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، لیکن اوپن مارکیٹ میں یہی دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، یعنی شہریوں سے 30 سے 70 روپے فی لیٹر اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب دہی کا کوئی سرکاری ریٹ مقرر نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، اوپن مارکیٹ میں دہی 260 سے 300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔،شہریوںنے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ  کردیا۔