10 روپے اضافے سے فی لیٹر دودھ 210 روپے،دہی کی قیمت 250 روپے کلو ہوگئی،سیلاب سے مویشی متاثر ہوئے: دکاندار
لاہور( خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض مقامات پر دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔دودھ اور دہی 10 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر دودھ کی قیمت 210 روپے اور دہی کی قیمت 250 روپے کلو ہوگئی۔ دکانداروں کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تباہی میں مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں، اس لیے دودھ اور دہی کی قیمت بڑھی ہے۔