باغبانپورہ کے علاقے بسی موڑ پر سڑک عبور کرتی مصباح بی بی کو ویلر نے ٹکر ماردی ،مو قع پر دم توڑگئی
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے بسی موڑ میں ٹریفک حادثے کے دوران 32 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مصباح بی بی سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار ون ویلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی مکمل کی۔ ایدھی رضاکاروں نے متوفیہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی۔