قصور(خصوصی رپورٹ) نواحی علاقہ فقیریے والا کے نزدیک ون ویلنگ کرنے والے نوجوان نے پولیس اہلکار کو موٹرسائیکل کی ٹکر مارکر زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایگل سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل سجاد ہاشم فقیریے والا قصور کے نزدیک موٹرسائیکل پر ون ویلرز کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا جنہوں نے موٹرسائیکل کی سائیڈ مارکر سجاد ہاشم کو گرادیا اور فرار ہوگئے، زخمی کانسٹیبل سجاد ہاشم کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔