لاہور: ٹریفک حادثہ،2 دوست بائیس ویلر ٹرالے کے نیچے آکر جاں بحق

مستی گیٹ میں حسن اور حمزہ ٹرالر کو کراس کرتے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں سے گر گئے تھے
 لاہور(کرائم رپورٹر)یکی گیٹ کے قریب ٹریفک حادثہ2 دوست بائیس ویلر ٹرالے کے نیچے آکر جان بحق ہو گئے پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق مستی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل 2 نوجوان بائیس ویلر ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں کر قابو نہ رکھے سکے اور گر کر ٹرالر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آکر جان بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے 17 سالہ حسن اور حمزہ کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے حسن کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالہ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔ہے اورفرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا