چین: خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی سٹیشن میں داخل

    بیجنگ(یواین پی)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، انسان بردار خلائی جہاز کی چینی خلائی سٹیشن کے ساتھ کامیاب ڈاکنگ کے بعد شینزو-20  کا عملہ خلائی جہاز کے ریٹرن ماڈیول سے آربٹل ماڈیول میں داخل ہوا۔ بیجنگ کے وقت کے مطابق جمعہ کی رات ایک بج کر 17 منٹ پر مشن پر موجود شینزو-19 کے خلاباز عملے نے چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو-20 کے عملے کا خیر مقدم کیا۔