لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل ہوگئی،لاہور میں پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ گرین بس ڈپو بنے گا۔پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ وہیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کیلئے تیاری آخری مراحل میں ہے،شہری اپنے فون سے 15اور ایکسٹیشن نمبر6ملا کر ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں شکایت سے آگاہ کر سکیں گے۔