سیاست میں تلخیاں کم ہونا پاکستان کے عوام کی ضرورت ہے:فواد چودھری

 سیاسی تلخیاں کم کرنے  کیلئے پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کرے‘ سیاست میں کبھی آر پار کی باتیں نہیں چلا کرتیں
اسلام آباد (یواین پی) سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات اور سیاستدان فواد چودھری ی نے ملک میں سیاسی تلخیاں کم کرنے، مائنس فارمولوں کو مسترد کرنے اور پاکستان تحریکِ انصاف کو مذاکرات و گفتگو کے ذریعے راہ نکالنے کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک اہم بیان میں فواد چوہدری نے کہا  سیاست میں کبھی آر پار کی باتیں نہیں چلا کرتیں، گزشتہ چار سالوں میں کیا کچھ کوششیں نہیں کی گئیں کہ اب برداشت ختم ہو گئی ہے، فلاں اور فلاں کو مائنس کر دیا جائے، کبھی مائنس عمران خان، کبھی مائنس گنڈاپور اور اب مائنس آفریدی کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں ہمیشہ غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ لوگوں کی ہوتی ہیں کیونکہ سیاست کا اصل مقصد لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا ہوتا ہے، انہیں یکسر ختم یا ایلیمنیٹ کرنا نہیں ہوتا، اور یہی بنیادی فرق ایک فوجی حکمتِ عملی اور سویلین حکمتِ عملی میں ہوتا ہے، اسی لیے سیاسی حکمتِ عملی ہمیشہ لچکدار رکھی جاتی ہے