جیسا بانی چیئرمین حکم کریں گے ویسا کریں گے، دیکھتے ہیں مذاکرات میںکیاہوتا ہے، گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حبا چودھری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مذاکرت میں کیا ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں ابھی تو سیاسی صورتحال بہت خراب ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ حبا نے کہا کہ فواد کہہ چکے ہیں کہ میری سیاست بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جیسا بانی چیئرمین حکم کریں گے ویسا کریں گے۔