تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا:شرجیل میمن

کنٹینر لگانے اور ہٹانے پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے، سیاسی جماعت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے
  کراچی (یواین پی)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر لگانے اور ہٹانے پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے، سیاسی جماعت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ہماری قیادت بھی گرفتار ہوئی لیکن ہم نے ایسی حرکتیں نہیں کیں