بائیو گیس پر بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن

بائیو گیس پر بسیں چلائی  نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی
کراچی(آ ئی این پی )سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے بائیو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔  شرجیل   میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلی سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک  تھے۔ وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت  کی  یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بائیو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ بائیو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بائیو گیس پر جو بسیں چلائی جائیں گی وہ نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی