ڈنڈے اٹھائے مظاہرین عمارت میں گھس گئے،سٹاف کو دھمکاتے رہے،کئی گھنٹے دفترمیں محصور رکھا
اسلام آباد(آن لائن)ایکسپریس چوک میں واقع نجی نیوزچینل کے دفتر پر تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین نے حملہ کر دیا جس سے ڈائریکٹر نیوز زخمی ہوگئے جبکہ سٹاف کئی گھنٹے دفتر میں محصور رہا۔رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے نجی چینل کے آفس پر پتھراؤ کیا جس سے شیشے ٹوٹ گئے ،پتھر لگنے سے ڈائریکٹر نیوز نارتھ محمد عادل زخمی ہوئے، مظاہرین نے آفس کے داخلی دروازے کا جنگلا بھی توڑ دیا ،بعد ازاں ڈنڈے اٹھائے مظاہرین عمارت کے اندر گھس گئے اور سٹاف کو دھمکاتے رہے ،مظاہرین نے آفس کے پانچویں اور چھٹے فلور پر بھی توڑ پھوڑ کی۔