اسلام آباد (آئی این پی)حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع ہے، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گا جب کہ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کے اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈیلی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کے اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈیلی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اپنی پریس ریلیز میں اس نے کہا کہ ایسوسی ایشن واضح طور پر یہ اعلان کرتی ہے کہ ڈیلی پرائس میکانزم ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں۔ پہلے ہی ہفتہ وار قیمتوں کے نظام نے پٹرول پمپ مالکان کے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے