این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چودھری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ ، پی پی98 سے آزاد علی تبسم کو ٹکٹ جاری :مریم اورنگزیب
لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چودھری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض جبکہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ ہوا ہے۔سنیئر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔