ریلیز فورس بنانا بھی علیمہ خان کا ہی مطالبہ تھا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں ان کی بہن نے تباہی مچائی ہے،جمائمہ کی طلاق میں بھی علیمہ خان کا ہاتھ ہے،
علیمہ خان بتا دیں کہ انھوں نے ہار نہیں لیا ، اسپتال کی 5 سو کنال زمین بھی کھا گئیں، چیلنج کرتا ہوں مجھ پر کیس کریں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ مارچ 2026 سہیل آفریدی کی وزارت کا آخری مہینہ ہوگا، وزیر اعلی پنجاب کے علیمہ خان سے اچھے تعلقات ہیں، مریم نواز نے ان کے بیٹوں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کیا، عمران خان کی ہمشیرہ ان سے ملاقات کیلئے مری بھی گئی تھیں ۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان اتنی مہربانی کیوں ہو رہی ہیں؟ انھوں نے سہیل آفریدی کی بھی واٹ لگائی ہے، ریلیز فورس بنانا بھی علیمہ خان کا ہی مطالبہ تھا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی میں ان کی بہن نے تباہی مچائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمائمہ کی طلاق میں بھی علیمہ خان کا ہاتھ ہے، لڑائیاں، فتنہ اور شر پھیلانا ان کا کام ہے، بشری بی بی اور علیمہ خان کے درمیان راضی نامے کے لیے اورسیز سے پاکستانی آئے، علیمہ خان اور بشری بی بی ہاتھ نہیں ملاتیں۔شیر افضل مروت نے دعوی کیا کہ علیمہ خان بتا دیں کہ انھوں نے ہار نہیں لیا ہے، بتائیں کہ وہ ہار کدھر گیا؟ علیمہ خان اسپتال کی 5 سو کنال زمین بھی کھا گئیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اربوں ڈالرز کی انڈسٹری ہے، 23 مارچ 2024 میں سرینا میں میٹنگ ہوئی تھی، بانی تحریکِ انصاف نے منع کیا تھا کہ یہ زبان بھی نہیں کھولیں گی، علیمہ خان گالم گلوچ بریگیڈ کو ٹارگٹ دیتی ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی میں سب سے امیر فرد ہیں۔شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ علیمہ خان کا نمل یونیورسٹی میں بڑا عمل دخل ہے، وہ اربوں کی ڈونیشن کھا چکی ہیں، خان کی رہائی کی ہر ڈیل علیمہ خان نے خراب کرائی۔ علیمہ خان کو افواہوں کی وائی فائی کہا جاتا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے علیمہ خان سے اچھے تعلقات ہیں، مریم نواز نے ان کے بیٹوں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کیا، عمران خان کی ہمشیرہ ان سے ملاقات کیلئے مری بھی گئی تھیں