سہیل آفریدی وزیراعلی نہیں رہیں گے:شیرافضل مروت

 خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو نالائق لا ء افسروں کی وجہ سے نقصان ہوا:رکن قومی اسمبلی
پشاور(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے  اگلے وزیراعلی کا تو پتہ نہیں کون ہو گا لیکن سہیل آفریدی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔  پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد میرے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔   رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو نالائق لا افسران کی وجہ سے نقصان ہوا،ان افسران کی وجہ سے سہیل آفریدی کے خلاف چالان جمع کیا گیا۔ اگلے وزیراعلی کا تو پتہ نہیں کون ہو گا لیکن سہیل آفریدی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تو نئے صوبوں کی حامی ہے، جنوبی اضلاع کا اپنا صوبہ بنتا ہے تو ہمارا اپنا وزیراعلی، اپنی اسمبلی اور ہائیکورٹ ہوگی۔