ٹوبہ ٹیک سنگھ(آئی این پی ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں ریڑھی بان خاتون سے مبینہ بدسلوکی اور جوتے سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لے لیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ کی مدعیت میں سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔عمران غفور تھانہ صدر کمالیہ میں ایس ایچ او تعینات تھا اور واقعے کے بعد اسے پہلے ہی معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی تھی۔ا