زمینی راستے بند ہونے کے باعث باراتی سیلابی ریلے میں پھنس گئے‘ کشتیاں مدد کیلئے آگئیں
دلہن سرخ عروسی لباس میں ملبوس تھی‘کشتیوں پر سوار باراتی مسکراتے رہے‘سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی طویل مدت انتظار کے بعد اپنی دلہنیا لینے کشتی میں پہنچ گیا اور دلہن بیاہ لایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تباہ کْن سیلابی صورتحال کے باوجود زندہ دل و باہمت جوڑے نے شادی کرلی۔ جب تمام زمینی راستے سیلابی پانی میں ڈوب گئے اور باراتی سیلابی ریلے میں پھنس گئے تو ریسکیو کی کشتیاں مدد کے لیے آپہنچیں۔دلہن سرخ عروسی لباس میں ملبوس تھی جبکہ دولہا اور اس کے اہل خانہ ریسکیو کشتیوں پر سوار ہوتے ہی مسکرا رہے تھے۔ریسکیو کی کشتیوں میں باراتی سوار ہوئے اور ڈھول کی تھاپ، بچوں کے قہقہوں اور شادی کے گانوں کی گونج کے ساتھ بارات بحفاظت دلہن کو لیکر دولہے کے گھر پہنچ گئی۔