لاہور(آئی این پی )پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کمالیہ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے فیصلے سنانے سے قبل باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔انہوں نے عدالت کے تمام وکلاء سے ملاقات کر کے 25جنوری کو زیادہ سے زیادہ کیسز کے فیصلے سنانے کا عہد کیا تھا۔