40پرائمری سٹروک سینٹر مکمل طور پر فعال ہیں‘ 17 مراکز دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے ہر ڈویژن میں اسٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس وقت 40 پرائمری اسٹروک سینٹر مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ مزید 17 مراکز دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلی اسٹروک پروگرام کے تحت اب تک 336 فالج کے مریضوں کو بروقت علاج فراہم کر کے مستقل معذوری سے بچایا گیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 40 پرائمری اسٹروک سینٹرز میں تربیت یافتہ ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات ہے جبکہ فالج کے مریضوں کے علاج کیلئے 710 ٹی این کے انجکشن بھی دستیاب ہیں۔