لاہور (خصوصی رپورٹ)صحت مند پنجاب کے تحت صوبے کی طبی تاریخ میں پہلی بار بچوں کو فالج جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی معاونت سے سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈیاٹرک سٹروک سنٹر قائم کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر فاروق افضل اور پروفیسر آصف بشیر نے بتایا کہ ایل جی ایچ اور پنز کے ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز اب ملک بھر سے آنے والے بچوں کو 24 گھنٹے جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کریں گے جہاں تشخیص سے لے کر علاج اور بحالی تک تمام سہولتیں مفت دستیاب ہوں گی۔