سندھ حکومت کا 150 ڈے کیئر سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

فیصلے کا مقصد خواتین کو کسی خوف اور مشکل کے بغیر ملازمت  جاری رکھنے میں مدد دینا ہے
 کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں 150 ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق  سرکاری سطح پر ایسی خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے  سندھ حکومت نے بیڑا اٹھایا ہے اور صوبے بھر میں 150 ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  حکومت سندھ کے اس فیصلے کا مقصد خواتین کو بلا خوف اور مشکلات، جاب جاری رکھنے میں مدد دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت جیلوں میں قید ایسی ماں کے لیے بھی ایک ڈے کیئر سینٹر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جو اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید ہیں۔
ڈے کیئر سنٹر