اسلام آباد(آئی ا ین پی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرض پر بات چیت کا امکان ہے، پاکستان گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوسکتے ہیں، ورچوئل مذاکرات گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے۔