گورنر راج لگے یا نہ لگے، حالات بہتر کرنا ہوں گے: اختیار ولی

 گورنر راج ایک آپشن تو ہو سکتا ہے، تاہم یہ کوئی چوائس نہیں:کوآرڈی نیٹر وزیراعظم کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی خان نے کہا ہے  گورنر راج لگے یا نہ لگے، خیبرپختونخوا کے حالات بہتر کرنا ہوں گے۔ رکن قومی اسمبلی ثمر بلور  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی امن و امان اور منشیات کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کا گراف مسلسل گر رہا ہے، صوبے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات کا کہنا تھا  گورنر راج ایک آپشن تو ہو سکتا ہے، تاہم یہ کوئی چوائس نہیں، گورنر راج لگے یا نہ لگے، خیبرپختونخوا کے حالات بہتر کرنا ہوں گے۔