ڈ ی آئی خان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،4دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے  دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔سکیو